رشتہ تو جڑ گیا، مگر کیا روح کو سکون ملا؟ شادی سے پہلے کی میٹھی زبان اور شادی کے بعد کی تلخ حقیقت۔ شانزے اس منافقت کے جال سے نکل پائے گی؟ میرا نیا ناول، جو معاشرے کے دوہرے چہروں کو بے نقاب کرے گا۔ میرا حصار: عزت یا اذیت؟" قسط نمبر ۱: کھرے کھوٹے "ارسلان! او ارسلان! آواز نہیں آ رہی میری؟ کدھر ہو؟ امی نیچے بلا رہی ہیں۔" ارسلان نے بالکونی سے نیچے جھانکا اور جواب دیا، "آپا! آ رہا ہوں۔" اس نے دل ہی دل میں سوچا، " دو گھڑی اس گھر میں سکون کا سانس بھی نہیں لے سکت ا۔" مگر یہ صرف اس کی سوچ تھی، زبان میں اتنی ہمت کہاں تھی کہ کچھ کہہ پاتا۔ وہ دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور بہنیں اسے اپنے آگے بولنے ہی نہیں دیتی تھیں۔ گھر میں سب سے بڑی بہن جمیلہ کا سکہ چلتا تھا۔ اس کی شادی ایک خوشحال گھرانے میں ہوئی تھی، مگر اس نے میکے اور سسرال دونوں پر اپنا تسلط برقرار رکھا تھا۔ کوئی بھی معاملہ ہو، اگر جمیلہ سے نہ پوچھا جاتا تو وہ پورا گھر سر پر اٹھا لیتی۔ ماں بھی اس کے آگے خاموش ہو جاتی تھیں تو ارسلان کی کیا مجال کہ کچھ کہتا۔ ارسلان کی پہلی شادی بھی ان ہی بہنوں کے ظلم و ...
Comments
Post a Comment